پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100 انڈیکس 795.82 پوائنٹس اضافے سے 43266.22پوائنٹس پر بند

48

کراچی۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور77.48فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب 26ارب33کروڑ روپے سے زائد بڑھ گیا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 12.89فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ تیز ی رہی۔دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اور انڈیکس 43321پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں43300کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس پر بند ہو جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 358.52پوائنٹس کے اضافے سے 18088.67 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس483.72 پوائنٹس کے اضافے سے30254.30 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس1622.99پوائنٹس بڑھ کر70641.62پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 413 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 76میں کمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پیرکومجموعی طور پر62کروڑ95لاکھ 25ہزار666 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو55کروڑ76لاکھ10ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میںتیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ١یک کھرب26ارب 33 کروڑ 15لاکھ 46 ہزار 670 روپے بڑھ کر79کھرب1ارب 51کروڑ 47لاکھ25ہزار133 روپے ہوگیا۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں پاک ریفائنری،حیسکول پیٹرول،اذگارڈ نائن،پاک انٹرنیشنل بلک، میپل لیف،ٹی آر جی پاکستان، فوجی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،آغا استٰل اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںآئی لینڈ ٹیکسٹائل108.50 روپے کے اضافے سے1596.50روپے اورفلپ موریس 39.98روپے کے اضافے سے1489.99 روپے ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو12.04روپے کی کمی سے 400.62روپے اوراوٹسوکا پاک 11.50روپے کی کمی سے300روپے ہوگئی۔