کراچی۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس232.12پوائنٹس اضافے سے41660.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت20.93فیصدکم رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں48ارب44 کروڑ روپے سے زائداضافہ ہوا ۔