کراچی۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس کی 41 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید 897 پوائنٹس کے اضافے سے 41543 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ 66.82 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 39 ارب 3 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 9 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار شیئرز زائد رہا۔