پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 38300 پوائنٹس کی سطح پر بند

73
Stock market
Stock market

کراچی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38400 پوائنٹس سے کم ہو کر 38300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان شیئرز مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاری بینکنگ، سیمنٹ اور دفوڈز سیکٹر میں سرگرم رہے جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38784 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر منافع کے حصول کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس 38200 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس 383000 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔