پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، 100 انڈیکس 158پوائنٹس کی کمی سے 40994 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

78

کراچی۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھاو¿کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے158پوائنٹس کی کمی سے 40994 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 57.67 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں41ارب28 کروڑ49لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت7کروڑ80لاکھ شیئرز کم رہا۔ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس41152پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعدمیںحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے حصص فروخت کرنے کا دباو بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوئے اورمندی چھاگئی ۔