کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 42600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 98 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 87 کھرب روپے سے بڑھ کر 88 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ شیئرز …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان رہا

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 42600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 98 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 87 کھرب روپے سے بڑھ کر 88 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ شیئرز مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے توانائی ،کیمیکل،فوڈز ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھرپور سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42200،42300، 42400،42500اور42600پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق گذشتہ ہفتے شیئرز کی فروخت کے دباﺅ کے سبب مندی کی بڑی لہر آنے سے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور منگل کو کم قیمت حصص کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔








