پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس پر بند

56
Pakistan Stock Market
Pakistan Stock Market

کراچی ۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیااور کے ایس ای100نڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ54.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں4ارب13کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.68فیصدزائد رہا۔منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 44830.28پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب انڈیکس 44463پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس61.50پوائنٹس کی کمی سے18708.70پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس15.86پوائنٹس کی کمی سے31266.16پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 269.78 پوائنٹس کم کر72636.28 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ منگل کو409کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 221کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 179میں کمی اور9میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں 58 کروڑ 23 لاکھ 67 ہزار 875 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ پیرکو54کروڑ8لاکھ30ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ4ارب13کروڑ49لاکھ90ہزار320 روپے کم ہو کر 81 کھرب 48 ارب 85 کروڑ 2 لاکھ 75 ہزار256 روپے رہ گیا ۔ سرگرم کمپنیوں میںہم نیٹ ورک،پاک ریفائنری،ٹی آر جی پاکستان، پاک الیکٹرون،کوٹ اددوپاور،جہانگیرصدیق اینڈ کمپنی،اذگارڈنائن،حب پاور کمپنی،پی ٹی سی ایل اورعائشہ اسٹیل مل شامل ہیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت44روپے کے اضافے سے3024روپے اورجیلٹ پاک27.30روپے کے اضافے سے417.86روپے ہوگئی جبکہ انڈس ڈائنگ31.99روپے کی کمی سے 500.01 روپے اورگیٹرن انڈسٹریز30روپے کی کمی سے590روپے ہوگئی ۔