کراچی۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیز ی کا رجحان رہا اورانڈیکس44ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ500پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 43900پوائنٹس سے بڑھ کر44400پوائنٹس پر بند ہوا ۔
ٹیلی کام ،توانائی،پراپرٹیز ،فوڈز اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سے مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی سے68.04فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاسز کی کم قیمت حصص کی خریداری کے باعث انڈیکس 44000،44100،44200،44300اور44400پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا تھا۔ کے ایس ای100انڈیکس میں505.14پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43933.56پوائنٹس سے بڑھ کر44438.70پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح 189.84پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16793.48پوائنٹس سے بڑھ کر16983.32پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30092.49پوائنٹس سے بڑھ کر30379.47پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 65 ارب
59 کروڑ62لاکھ90ہزار236روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب 17 ارب 39 کروڑ 64 لاکھ 94 ہزار 922 روپے سے بڑھ کر74کھرب82ارب99کروڑ27لاکھ85ہزار158روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 7ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ 89 لاکھ11ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ26لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
مجموعی طور پر 363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 3کروڑ76لاکھ ،ورلڈ کا ل ٹیلی کام 2کروڑ71لاکھ،غنی گلوبل 4کروڑ50لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ11لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 149.99 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2249.99روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح80.00روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2300.00روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے بھائو میں 490.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر11500.00روپے پر آ گئی۔ اسی طرح27.50روپے کی کمی سے پریمیر شوگر کے حصص کی قیمت گھٹ کر510.00روپے ہو گئی ۔