پاکستان اسٹیٹ آئل کو بعد از ٹیکس منافع میں 4.2 ارب روپے کا منافع

74
PSO Petroleum Products
PSO Petroleum Products

کراچی۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے بعد از ٹیکس منافع 4.2 ارب روپے ظاہر کیا ہے۔ یہ اعلان بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کے دوران کیا گیا جو 30 ستمبر 2018ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پی ایس او ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ متعدد چیلنجوں کے باوجود پی ایس او کے مجموعی منافع میں 19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمپنی نے زیر جائزہ مدت کے دوران 40 فیصد مجموعی شیئر کے ساتھ ایندھن کی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران پی ایس او نے مجموعی طور پر 48 فیصد مصنوعات درآمد کیں اور ملک کی مجموعی ریفائنری کی پیداوار میں 34 فیصد کا اضافہ کیا۔ مقامی صنعت کو متاثر کرنے والے اندرونی و بیرونی عوامل کے باوجود کمپنی نے شاندار نتائج ظاہر کئے۔