- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی اسکواش کی واپسی میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کے نتیجہ میںپاکستان اسکواش فیڈریشن دو اہم مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔ہفتہ کو ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اوپن اور چیف آف دی ائیر سٹاف وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا،دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مقابلوں کے لوگو اور پروموشنل ویڈیوز کا اجراء کر دیا، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 48 بہترین کھلاڑی مقابلوں کا حصہ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81494
- Advertisement -