پاکستان افغانستان کے مابین پولیو کے خاتمے کی مشترکہ بین الاسرحدی کوششوں کو تیز کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

108
APP26-21 ISLAMABAD: September 21 - Senator Ayesha Raza Farooq PM’s Focal Person for Polio Eradication chairing Afghanistan-Pakistan coordination meeting on the common WPV reservoirs. APP

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان افغانستان کے مابین پولیو کے خاتمے کی مشترکہ بین الاسرحدی کوششوں کو تیز کرنے کے حوالے سے بدھ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے فوکل پرسن برائے پولیو ہداےت اللہ ستانکزئی نے کی۔ اجلاس کا انعقاد حال ہی میں جنوبی پختونخوا فاٹا کے کچھ علاقے اور جنوب مشرقی افغانستان میں رونما ہونے والے کیسز کے تناظر میں کیا گیا۔ اس موقع پر پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیو کی رسائی بالخصوص ان علاقوں اور آبادیوں جو نقل مکانی کرتی ہیں بہتر بنانا ہو گا، ہمیں رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اس بات کویقینی بنانا ہو گا پولیو وائرس کی بین الاسرحدی ترسیل ممکن نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پشاور خیبر ایجنسی کوئٹہ قلعہ عبداللہ اور پشین میں کمیونٹی ویکسینیٹر کے ذریعے 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔