اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح ہے، یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعہ حل ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کیلئے …
پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح ہے، یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعہ حل ہونا چاہئے، وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح ہے، یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعہ حل ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کیلئے کور ایشو ہے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور بھارتی افواج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی سے 90سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے۔








