پاکستان اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے شعبے کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیری لیکرکس سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے سب سے زیادہ امن اہلکار فراہم کرنے والے ملک کے طور پر مثبت کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے شعبے کے انڈر سیکرٹری جنرل …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے سب سے زیادہ امن اہلکار فراہم کرنے والے ملک کے طور پر مثبت کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے شعبے کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیری لیکرکس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت پاک فوج کی پرخلوص کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔