اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ پیمرا نے غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، معیاری، معلوماتی اور تفریحی پروگراموں کیلئے پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کا اجراءکھلی بولی کے ذریعے شفاف طریقہ سے ہو گا۔ منگل کو یہاں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران انہوں نے …
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ابصار عالم کی صحافیوں کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ پیمرا نے غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، معیاری، معلوماتی اور تفریحی پروگراموں کیلئے پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کا اجراءکھلی بولی کے ذریعے شفاف طریقہ سے ہو گا۔ منگل کو یہاں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف پیمرا کی ٹیمیں 15 اکتوبر سے کام کر رہی ہیں، غیر قانونی کاروبار میں ملوث کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کیا گیا ہے جن کے لائسنس بھی معطل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پوری سپورٹ کی۔ وزیراعظم نے اپریل میں کہا تھا کہ پیمرا اپنی رٹ قائم کرے، اس سلسلہ میں ہماری کارکردگی تمام اداروں کیلئے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی چینلز پر اتنا ہی بھارتی پروگراموں کا مواد دکھایا جائے جتنا بھارت کے چینلز پر پاکستان کے پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی بی اے کے بھی مشکور ہیں جس نے تعاون کیا جس نے نہ صرف بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف مہم چلائی بلکہ چینلز پر 6 فیصد بھارتی مواد دکھانے کی اجازت کے مطابق کام کیا۔








