پاکستان امریکا سی ٹی ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے عالمی چیلنج کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

158
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی): پاکستان امریکا سی ٹی ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے عالمی چیلنج کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے دو روزہ پاکستان یو ایس سی ٹی ڈائیلاگ کے لیے دفتر خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر مسٹر کرس لینڈبرگ کا استقبال کیا۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کے عالمی چیلنج کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔