اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات کی۔
حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔