پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیںسرتاج عزیز

90
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان بھارت کے ساتھ دہشتگردی کے مسلے اور دیگر امور پر جامع مذاکرات کا فریم ورک طے کرنے کیلئے تیار ہے جس پر گزشتہ سال کے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے سایئڈ لائن مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔ امرتسر میں مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے بھارتی سنڈے ایکسپریس اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امرتسر میںافغانستان میں امن و سلامتی کے بار ے پاکستانی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کیلئے آئے ہیں۔