32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ...

پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہماری افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں ، ہمارے بھر پور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کر دی ہے، صدر آصف علی زرداری

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہماری افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں ، ہمارے بھر پور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کر دی ہے۔ وہ جمعرات کو ایوان صدر میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ، مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی ،چاروں صوبوں کے گورنرز ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، اپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف ، وفاقی کابینہ کے اراکین ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیرتعداد شریک تھی ۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپو توں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ،پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قابل فخر لمحہ ہے ۔

فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا ۔دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی ۔ہمارے بھر پور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کر دی ہے ۔پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہماری افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600353

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں