24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان انجینئرنگ کونسل کی ’’ایک شخص، ایک درخت‘‘ شجرکاری مہم کا آغاز

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ’’ایک شخص، ایک درخت‘‘ شجرکاری مہم کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ’’ایک شخص، ایک درخت‘‘ ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پی ای سی کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ درخت لگانے کی تقریب میں سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر دنیش کمار اور پی ای سی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اور حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی فوری ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے۔انہوں نے پی ای سی کے اقدام کو سرسبز پاکستان کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ شجرکاری مہم دو ہفتے قبل شروع کی گئی تھی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ای سی انجینئرز اس قومی مقصد کی قیادت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں تعاون کریں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں