پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام پی پی ڈی سی کی کارکردگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

116
Pakistan Engineering Council
Pakistan Engineering Council

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے زیر اہتمام پاکستان پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (پی پی ڈی سی) نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں پی پی ڈی سی کی کارکردگی اور اس کے اقدامات کے حوالے سے انجینئرز کی بڑی تعداد سمیت شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پی ای سی کے چیئرمین محمد نجیب ہارون تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر کامران آفاق، وائس چانسلر، ایچ آئی ٹی ای سی یونیورسٹی، ٹیکسلا، پروجیکٹ ایڈوائزرز اور یونیورسٹیوں کے طلبانے بھی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سٹیم تعلیم،ڈے ٹرپ لرننگ، آخری سال کے ڈیزائن پروجیکٹس کی فنانسنگ ، انجینئرنگ کیپ اسٹون ایکسپو، گریجویٹ انٹرنشپ ٹریننگ، ای گیٹ وے، ای لائبریری، یو این ایس ڈی جیز اور انجینئرز پارلیمنٹرین کاکس شامل ہیں ۔ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر کامران آفاق، وائس چانسلرایچ آئی ٹی ای سی یونیورسٹی نے اس پُر وقار تقریب کے انعقاد اور انجینئرنگ کمیونٹی کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تمام اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

پی ای سی کے انجینئر میر مسعود رشید نے شرکا کو پی پی ڈی سی کے اقدامات کی انجینئرنگ کمیونٹی کے لیے اہمیت اور حوصلہ افزائی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ای سی نے ملک میں جدت اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے 102 HEIs کے 593 پروجیکٹ کو فنڈز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو یہ بھی بتایا کہ آج کی تقریب میں سات ایچ ای آئیز کو چیک دئیے جائیں گے، جن کے 55 منصوبوں کو پی ای سی نے فنڈز فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 2600 انٹرنز PEC-GIT پروگرام کی سکیم سے گزر چکے ہیں اور 300 سے زائد کو اس پروگرام سے ملازمتیں مل چکی ہیں۔پی ای سی کے چیئرمین محمد نجیب ہارون نے کہا کہ انجینئرنگ گریجویٹس کی حوصلہ افزائی اور گریجویٹس کو حقیقی وقت میں دنیا کی نمائش فراہم کرنے کے لیے مذکورہ منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ای سی نے انجینئرنگ ماحول کو جدت، تحقیق اور صنعت کاری کی طرف جھکانے کے لیے 102 ایچ ای آئیز کے 593 پروجیکٹس کو فنڈز فراہم کیے ہیں۔