پاکستان انسٹیویٹ آف ایجوکیشن (کل) غیر رسمی تعلیم کے اعداد و شمار کی رپورٹ 2021-22 کا اجرا کریگا

174
Pakistan Institute of Education

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تریبت جائیکا ، اکال پروگرام کے تعاون سے (کل) جمعرات کو غیر رسمی تعلیم کے اعداد و شمار کی رپورٹ 22-2021ء جاری کرے گا ۔ یہ رپورٹ پورے پاکستان میں غیر رسمی تعلیم تک رسائی، معیار اور مساوات کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تقریب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی سیکرٹری ہوں گے۔ تقریب میں سرکاری ادارے، بین الاقوامی اور قومی غیر سرکاری تنظیمیں، ماہرین تعلیم، اعداد و شمار کے ماہرین، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور نجی شعبے کی تعلیم کے ادارے شرکت کریں گے۔

پاکستان نسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد شاہد سرویہ نے کہا کہ ہم غیر رسمی تعلیم کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے نتائج پیش کرنے جارہے رہیں جو کہ پورے ملک میں سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی انتظام کو بروئے کار لا کر، ہم پاکستان میں تمام طلبہ کے لیے غیر رسمی تعلیم کے معیار اور رسائی کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتے ہیں۔