اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر کل 20 اپریل کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ائیر لائین کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔
پی ائی اے اتوار 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر ، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔روڈ شو کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی ہروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے- باکو کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر کل اتوار کی صبح روانہ ہوگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584646