- Advertisement -
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لئے ہے، مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔ آن لائن بکنگ یونیورسل نمبر 111-786-786 پر کرائی جا سکتی ہیں۔
- Advertisement -