پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے کوئلے کی ماہانہ ترسیل 9 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی

84

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے کوئلے کی ماہانہ ترسیل 9لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین اسد رفیع چندانہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور ٹرمینل پر سامان کی ترسیل اور آمد میں درپیش مسائل حل ہو گئے ہیں تاہم درآمدی سامان کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کی ضرورت ہے۔ ٹرمینل پر ستمبر میں 9 لاکھ ٹن کوئلے کی ریکارڈ ترسیل کے بعد رواں ماہ بھی اس میں مزید اضافے کاامکان ہے۔