اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو گزشتہ مالی سال کے دوران 1.65 ارب روپے آمدن حاصل ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو 2.16 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا تاہم 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پا کر 1.65 ارب روپے کا منافع حاصل کیا …
پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو 1.65 ارب روپے آمدن

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو گزشتہ مالی سال کے دوران 1.65 ارب روپے آمدن حاصل ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو 2.16 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا تاہم 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پا کر 1.65 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔








