پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز ٹورنامنٹ میں 16 میچز کا فیصلہ ہوگیا

123
اوپن بیڈ منٹن

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز ٹورنامنٹ میں 16 میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے ، لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچوں میں عرفان سعید بھٹی اور میمونہ امیر نے انجم بشیر اور غزل صدیق کو 21-15 اور 21-17 سے، رضوان اعظم اور سلہری کاشف علی نے شاہ میر افتخار اور محمد مقیت طاہر کو 21-8 اور 21-12 سے، مراد علی اور ثناءرشید نے عظیم سرور اور صائمہ منصور کو 21-8 ، 21-17 اور 21-14 سے ہرا دیا۔