پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فائنل میچز (آج) کھیلے جائیں گے

218
اوپن بیڈ منٹن

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فائنل میچز (آج) جمعہ لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، مینزسنگلز کا فائنل محمد عرفان سعید بھٹی اور رضوان اعظم کی درمیان کھیلا جائے گا،