پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے منافع میں سالانہ بنیاد پر 63.94 فیصد کی کمی

127

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل (پی آئی سی ٹی) کے منافع میں سالانہ بنیاد پر 63.94 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پی آئی سی ٹی کا منافع 649 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2023کے لئے کمپنی کو 1800ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2023کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2024 کے دوران پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے منافع میں 1151 ملین روپے یعنی 63.94 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔