پاکستان انٹر سکولز نیٹ بال چیمپئن شپ 28 مارچ سے شروع ہو گی

127

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹر سکولز نیٹ بال چیمپئن شپ 28 مارچ سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی ۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔