پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

44
Under-18 Asia Cup
Under-18 Asia Cup

بیجنگ ۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو پول میچ میں 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں6گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے اسماعیل حسین نے2جبکہ دین اسلام نے ایک گول سکور کیا۔پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔