پاکستان انڈر 19 کے خلاف سری لنکا انڈر 19 کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا

97
پاکستان انڈر 19 کے خلاف سری لنکا انڈر 19 کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا

کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کے خلاف سری لنکا انڈر 19 کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے واحد چار روزہ میچ کے تیسرے دن منگل کو سری لنکن ٹیم کھانے کے وقفہ سے قبل پاکستان کے 433 رنز کے جواب میں 204 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے پلندو پریرا 65رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کے ایمل خان اور محمدابتسام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان انڈر 19 نے پہلی اننگز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 433 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی۔