- Advertisement -
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں شرکت کے لیے نوم پنہ (کمبوڈیا) پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی ایف ایف کے مطابق ٹیم نے کراچی سے ایک نجی ایئر لائن کے ذریعے سفر کیا، جس میں بینکاک میں مختصر قیام بھی شامل تھا اور پیر کے روز کمبوڈیا کے دارالحکومت میں لینڈ کیا۔
پاکستان اپنا ابتدائی گروپ میچ میں 3 ستمبر کو عراق کے خلاف میدان میں اترے گا، 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا سے ٹکرائے گا، جبکہ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیل کر گروپ سٹیج کا اختتام کرے گا۔ اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔
- Advertisement -