پاکستان اورآسٹریلیا ونیوزی لینڈ کے درمیان تجارت کے حجم میں 8ماہ کے دوران 19.18 فیصد اضافہ

90
State Bank

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیا ونیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی ال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.18 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، جاری مالی سال میں دونوں ممالک کو پاکستانی برآمدات اوران ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 202.74 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.74 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 169.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوبرآمدات سے ملک کو29.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں دونوں ممالک کو برآمدات سے ملک کو22.70 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مالی سال 2020 میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 253.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات پرپاکستان نے 229.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.67 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک سے درآمدات کا حجم 192.99 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 میں دونوں ممالک سے 39.01 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ سال فروری میں دونوں ممالک سے درآمدات کاحجم 19.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2020 میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات پر258.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا