اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.50 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 329.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 377.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں افغانستان کو296.46 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.35 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں افغانستان کو339.03 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اکتوبر2020 میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 86.59ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں افغانستان کاپاکستانی برآمدات کا حجم 95.05 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں افغانستان سے 33.13 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17.14 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں افغانستان کوپاکستانی درآمدات کاحجم 38.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 15.31 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اکتوبرمیں افغانستان سے 13.36 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔