19.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال...

پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 4ماہ میں امریکا کوبرآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.40فیصد اورامریکا سے درآمدات میں 25.44فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.037ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.40فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو1.862ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں امریکا کوبرآمدات کاحجم 575.88ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 511.52ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 485.78ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو5.442ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں امریکا سے درآمدات پر739.16ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.44فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا سے درآمدات پر589.23ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں امریکاسے درآمدات کاحجم 180.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 188.095ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 117.46ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں امریکا سے درآمدات پر1.875ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں