اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12.08فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 25.077فیصدکااضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو4.453ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.08فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 4.053ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 532.09ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 444.59ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 422.88ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو5.444ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں امریکا سے درآمدات پر1.742ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.077فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا سے درآمدات پر1.379ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مارچ میں امریکاسے درآمدات کاحجم 233.03ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 232.76ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 188.39ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں امریکا سے درآمدات پر1.875ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589496