پاکستان اورامریکا کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ، امریکا کوپاکستانی برآمدات نمو، درآمدات میں کمی

91
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں امریکاکوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.72 فیصدکااضافہ جبکہ امریکا سے درآمدات میں 13.37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ امریکاکو پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.132 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.72 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.096ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 475.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو ستمبرمیں 534.47 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 531.12 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 6.80 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13.37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک مدت میں امریکا سے درآمدات پر734.81 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 833.11 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں امریکا سے 157.1 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوستمبرمیں 202.79ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 143.35 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 امریکا سے 3.055 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں۔