پاکستان اوربحرین کا معیشت اورتجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

118
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اوربحرین نے معیشت اورتجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ ماہ دونوں ممالک کے وزارتی کمیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اوربحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ بحرین میں بارہویں ریجنل سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد نے کہا کہ وہ آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر وزارتی کمیشن کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا۔