پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم کا برطانیہ میں اجلاس

120
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم (ڈی سی ایف) کا15واں دور پیر کو برطانیہ میں ہوا۔ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ،لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)محمد عالم خٹک جبکہ برطانوی وفد کی قیادت سیکرٹری آف سٹیٹ برائے دفاع سٹیفن لوویگروو کررہے ہیں۔ یہ فورم ”بہتر سکیورٹی بات چیت فورم“ کے تحت تعاون پانچ جزئیات میں سے ایک ہے۔ابتدائی اجلاس سے پہلے سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے سٹیفن لوویگروو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دوطرفہ سلامتی کے تعاون اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پربات چیت کی۔