- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سی ایم جی نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کا استحکام میری اولین ترجیح ہے، امن و امان کی صورتحال میں اضافہ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اورپاک برطانیہ کے بڑھتے ہوئے کاروباری روابط پاکستانی بزنس سیکٹر میں مثبت تبدیلیوں کی علامتیں ہیں اور یہ ملکی اقتصادی ترقی کے سنگ میل ثابت ہونگے۔یہ باتیں انہوں نے اسلام آبادچیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=671
- Advertisement -