پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ

143
قیمتی پتھروں اورجیولری کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30فیصدجبکہ درآمدات میں 8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو188.10ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.13فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو144.54ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں بنگلہ دیش کوبرآمدات کاحجم 66.099ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 64.13ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 45.95ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو660.74ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8فیصدکی نموہوئی ہے، پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر16.69ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15.46ملین ڈالرتھا، ستمبرمیں بنگلہ دیش سے 7.84ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جواگست میں 4.135ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 3.76ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2024میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 56.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔