31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے ،نائب وزیراعظم محمد...

پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے ،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ، دانشمندی کامظاہرہ کرنے پر دونوں ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں، امریکی صدر

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان اوربھارت نے ہفتہ کو فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم "ایکس "پر اپنی پوسٹ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے ہمیشہ خطے میں امن اورسلامتی کے لئے کوشش کی ہے،پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔

دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں رات بھر طویل مذاکرات کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دانشمندی اور نہایت فہم وفراست کامظاہرہ کرنے پر دونوں ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں اوراس معاملے پر توجہ مرکوز کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

- Advertisement -

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سینئر ہندوستانی اور پاکستانی حکام بشمول وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیران عاصم ملک اور اجیت ڈوول سے بات کی ۔

مارکو روبیو نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع تر مسائل پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں