اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان میٹنگزآج کل کوقطرمیں شروع ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایاہے کہ وزارت خزانہ کی ٹیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے حکام کے ساتھ میٹنگزکیلئے منگل کی شب دوحہ روانہ ہوں گی۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان توسعی فنڈسہولت کی اگلی قسط کیلئے ساتویں جائزہ کیلئے میٹنگز کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔