اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، جولائی میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.53فیصد اورجرمنی سے درآمدات میں 17.33فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو135.46ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.53فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو123.67ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
جون کے مقابلہ میں جولائی میں جرمنی کوبرآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جون میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 131.079ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا،مالی سال 2024میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.512ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.33فیصدکااضافہ ہواہے،
جولائی میں جرمنی سے درآمدات پر77.55ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 66.35ملین ڈالرتھا، جون میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 84.014ملین ڈالراورگزشتہ مالی سال کے دوران 930.50ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔