پاکستان اورجرمنی کے درمیان درمیان تجارت کے حجم میں 9.16 فیصد اضافہ

123

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)گزشتہ سال کے دوران پاکستان اورجرمنی کے درمیان درمیان تجارت کے حجم میں 9.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اس حوالے سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق سال 2018ءمیں پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوسال 2017ءکے مقابلے میں 9.16 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2017ءمیں پاکستان اورجرمنی کے درمیان تجارت کا حجم 2.4 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔حالیہ برسوں میں دونوں ممالک اہم تجارتی پارٹنر بن گئے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ کئی جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ مزید کئی جرمن ادارے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔جی آئی زیڈ کافی عرصہ سے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی منصوبوں پر ٹیوٹا کے تعاون سے کام جاری ہے جبکہ ان میں مزید توسیع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔