اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.21 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 44 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی …
پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.21 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 44 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں یونان، اٹلی ، سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.992 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو1.657 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔
فروری میں جنوبی یورپ کے ممالک کو246.35 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو جنوری میں 240.43 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 211.88 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.734 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے [پہلے 8 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر44 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 595.46 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 856.59 ملین ڈالرتھیں، فروری میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر64.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجنوری میں 101.41 ملین ڈالراور گزشتہ سال فروری میں 84.72 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.208 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








