پاکستان اورجنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

86
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جاری مالی سال میں انڈونیشیا،ملائشیا،سنگاپور،تھائی لینڈ اورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصد جبکہ درآمدات میں 14.15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں انڈونیشیا،ملائشیا،سنگاپور،تھائی لینڈ اورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو211.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو181.10 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اگست کے مہینہ میں خطہ کے ممالک کو107.76 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوجولائی میں 104.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 80.16 ملین ڈالرتھیں۔مالی سال 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا خطہ کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.539 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14.15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی اوراگست میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.701 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.490 ارب ڈالرتھا

،اگست کے مہینہ میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پر934.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں 767.41 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 777.04 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے 9.710 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔