پاکستان اورروس کے درمیان تجارت کے حجم میں پانچ ماہ کے دوران 117.77 فیصد اضافہ

56
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 117.77 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، اس عرصہ میں روس کوپاکستانی برآمدات میں 7.24 فیصد اوردرآمدات میں 221.95 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 42.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 39.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبر2020 میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 10.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 7.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں روس کوپاکستانی برآمدات کاکل حجم 130.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں روس سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 221.95 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے،جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں روس سے درآمدات کاحجم 135.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال کی اسی عرصہ میں روس سے درآمدات کاحجم 42.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2020 میں روس سے درآمدات کاحجم 57.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں روس سے درآمدات کاحجم 10.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ گزشتہ مالی سال میں روس سے مجموعی طورپر218.20 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی تھیں۔