پاکستان اورروس کے درمیان جارت کے حجم میں دس ماہ کے دوران 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

64
State Bank

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):پاکستان اورکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے، جاری مالی سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 202.96 ملین ڈالرسے بڑھ کر670.09 ملین ڈالرتک پہنچ گیاہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس کوبرآمدات سے ملک کو135.31 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.58 فیصدکااضافہ ہوا ہے ، اپریل کے مہینہ میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.55 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اپریل میں روس کو12.46 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال 2020 میں روس کو پاکستانی برآمدات کاحجم 130.09 ملین ڈالر رہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس سے درآمدات میں 185.77 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے،جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس سے درآمدات پر535.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روس سے 187.41 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اپریل کے مہینہ میں روس سے درآمدات کاحجم 9.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اپریل میں روس سے درآمدات پر9.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2020 میں روس سے درآمدات کاحجم 218.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا