پاکستان اورسائوتھ افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل31اکتوبر کو رات 8بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹاس ساڑھے سات بجے رات ہوگا۔ میچ کھیلنے کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں ۔سائوتھ افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے پاکستان ٹیم کے خلاف راولپنڈی میں ہونے …

لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل31اکتوبر کو رات 8بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹاس ساڑھے سات بجے رات ہوگا۔ میچ کھیلنے کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں ۔سائوتھ افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے پاکستان ٹیم کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ55رنز سے جیتا تھا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور میں ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی

تاکہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی ایک صفر کی برتری کو ختم کرسکے ۔ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کی ٹیم کے مابین 2007سے لے کر 2025تک دنیا کی مختلف کرکٹ گرائونڈز میں 25ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز ہوچکے ہیں جس میں سے سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے 13ٹی ٹونٹی میچز جیتے جبکہ پاکستان کی ٹیم 12ٹی ٹونٹی میچز جیت سکی ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں میں بڑا جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ میچ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔